اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم قدم اٹھا لیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان حج ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،اِس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے ایم او یو پر دستخط کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق حج کے عمل کو مزید شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے۔


