spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دہری شہریت کے حامل برطانوی شہریوں کیلئے سفری قوانین میں تبدیلی

دہری شہریت کے حامل برطانوی شہریوں کیلئے سفری قوانین میں تبدیلی کردی گئی۔ نئے قوانین پر عملدرآمد 25 فروری سے شروع ہوگا۔

یوکے ہوم آفس کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد زائد المعیاد برطانوی پاسپورٹ پر سفر کر سکیں گے، ایکسپائرڈ برطانوی پاسپورٹ 1989 یا اس کے بعد کا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن والے پاسپورٹ پر بھی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی، بورڈنگ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار ایئرلائن یا فیری انتظامیہ کے پاس ہوگا، پہلے برطانوی پاسپورٹ بن چکا ہو تو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹس کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

یوکے ہوم آفس کے مطابق تمام مسافروں کے لیے ای ٹی اے لازمی ہوگی جس کی فیس 16 پاؤن مقرر ہے، اس سے پہلے ای ٹی اے پاسپورٹ کے ساتھ 589 پاؤنڈ کا سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ لازمی قرار دیا گیا تھا، سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ کی شرط کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں