spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سماجی و سیاسی ڈومین پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس، احسن اقبال کی زیر صدارت اہم فیصلے

سماجی و سیاسی ڈومین پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس، احسن اقبال کی زیر صدارت اہم فیصلے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سماجی و سیاسی ڈومین پر ایپکس کمیٹی کی قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے خزانہ،جی بی سے نگران وزیر خزانہ ابرار اسماعیل، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈز، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری فنانس ، وی سی پائیڈ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی کا قیام بہتر گورننس ترقیاتی منصوبوں میں مساوات کے ذریعے انتہا اپسندی اور تخریب کاری کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے یکساں قانون سازی کی جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تعلیمی ادارے خواہ وہ پرائیویٹ اسکول ہوں، مدارس ہوں یا سرکاری تعلیمی ادارے، سب کے لیے ایک یونیورسل قانون ہونا چاہئے تاکہ کسی کو امتیازی سلوک کا شکار ہونے کا احساس نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں انھیں ایک علیحدہ حیثیت میں رکھنے کی وجہ سے ان میں شکوک و شبہات پپیدا ہوتے ہیں۔ انہیں شمولیت کا حصہ بناتے ہوئے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ وفاقی وزیر کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجس ایجوکیشن وفاقی اور صوبائی سطح پر مدارس، اسکولز اور تکنیکی اداروں کے رجسٹریشن کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرے گا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وفاق المدارس کے نمائیندگان کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اڑان پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں مدارس کو شامل کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیٹی کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ہاسٹلز میں طلبہ کوصوبائی یا لسانی بنیادوں پر ہاسٹل الاٹمنٹ بند کی جائے اور طلبہ میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے تمام صوبوں سے سٹوڈنٹس کو ملا کر الاٹمنٹ کی جا رہی ہے۔

کمیٹی نے صوبوں کو ملک میں 20 پسماندہ ترین اضلاع کی تیز ترین ترقی کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کرنے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاق صوبوں کو ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہا ہے، اب صوبوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اضلاع کو اولین ترجیح دیں تاکہ انہیں مضبوط اور مستحکم اضلاع میں تبدیل کیا جا سکے۔ ان پسماندہ اضلاع میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہمیں برق رفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام صوبے پسماندہ ترین اضلاع میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کا آئیندہ پانچ سالوں کا پلان دو ماہ میں پیش کریں گے۔

کمیٹی نے صوبائی حکموتوں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتضامیہ اور مقامی قیادت کی سطح پر عوامی رابطہ کو مضبوط کیا جائے تاکہ گورننس میں شراکت داری کے ذریعے عوامی مسائل حل ہو سکیں۔
کمیٹی نے وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو ہدایت دی کہ اقبال کی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور جامعات میں اقبال چئیرز مختص کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں