spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری! جانیں کس نمبر پر پہنچ گیا؟

اسلام آباد:  پاکستانی پاسپورٹ  عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد 103 سے 97 نمبر پر آگیا۔

   فروری 2026 کے لیے جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 97 ویں نمبر پر آگیا۔ یہ درجہ بندی جنوری میں 98ویں پوزیشن اور گزشتہ سال 103ویں نمبر کے مقابلے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب 32 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا، ویزا آن آرائیول یا الیکٹرانک ٹریول آتھارائزیشن (ای ٹی اے) کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔ جبکہ جنوری میں یہ تعداد 31 تھی۔ اس اضافے میں گیمبیا کی بحالی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11 ممالک پاکستانی شہریوں کو ویزا فری رسائی فراہم کرتے ہیں۔ جن میں بارباڈوس، کک آئلینڈز، ڈومینیکا، ہیٹی، مائکرونیشیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، وانواتو اور گیمبیا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 18 ممالک ویزا آن آرائیول کی سہولت دیتے ہیں۔ جن میں کمبوڈیا، مالدیپ، نیپال، قطر اور سینیگال شامل ہیں۔ جبکہ کینیا، سیچلز اور سری لنکا ای ٹی اے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں