spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی 17ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی 17ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد

گلگت : گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے سترویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔

تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت یکم اگست 2025سے 12 فروری 2026تک جاری رہی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز گیلانی تھے۔

مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

اپنے خطاب میں کمانڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں