تانگیر بوشیداس روڈ پر ایف ڈبلیو کی گاڑی پر IED حملہ
تانگیر بو شیداس روڈ پر ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر اس وقت حملہ ہوا جب اوآئی سی اپنے اہلکاروں معمول کے دورے پر جا رہے تھے ۔
دھماکے کے نتیجے میں مقامی سول ڈرائیور شہید جبکہ میجر سمیت تین افراد معمولی زخمی ہوئے ۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔
دورانِ کارروائی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کارڑن اور سرچ کا عمل تاحال جاری ہے
یہ بزدلانہ کارروائی علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے جو ہر صورت میں ناکام بنائی جائے گی۔
پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


