spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

پشاور :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے 47ویں اجلاس میں رواں سال کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 10 لاکھ 63 ہزار مستحق خاندانوں کو فی خاندان اوسطاً 12 ہزار 500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں خیبر پختونخوا حکومت نے پہلی مرتبہ فی خاندان 10 ہزار روپے کا رمضان پیکج متعارف کرایا تھا، جسے بعد ازاں 2025 میں پنجاب اور دیگر صوبوں نے بھی اپنی سطح پر اپنایا۔

رواں برس بڑھتی ہوئی مہنگائی، خصوصاً چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے رمضان پیکج میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ پیکج میں اضافے کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور ماہِ رمضان کے دوران ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں