spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا: ماں سے متعلق خواب نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیے

امریکا میں ایک خاتون نے خواب کی مدد سے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

 

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر کنگسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے متعلق ایک خواب دیکھا جس کے بعد اپنی والدہ کے موبائل نمبر کو لاٹری میں استعمال کیا اور 13 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ وہ جب خواب سے بیدار ہوئیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی والدہ کے فون نمبر کے ہندسوں سے پِک 4 لاٹری کھیلیں گی۔

وہ دکان پر گئیں اور اس خاص نمبر سیٹ کے حامل پانچ ٹکٹ خرید لیے اور ہر ٹکٹ سے انہوں نے 2600 ڈالر کا انعام جیتا جو مجموعی طور پر 13 ہزار ڈالر کا انعام بنا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں