spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دیامر، چلاس میں امن و ترقی کے لیے گرینڈ جرگہ۔ سیکیورٹی، بھاشا ڈیم کی تکمیل، بچیوں کی تعلیم اور قراقرم ہائی وے کی حفاظت پر مشاورت۔

گلگت بلتستان: دیامر، چلاس میں امن اور ترقی کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد

جرگے میں کمانڈر ایف سی این اے، اسسٹنٹ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، آئی جی پولیس، نمائندگان عبوری حکومت ،مقامی عمائدین، علمائے کرام اور

ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کو خطے کی معاشی ترقی کے لیے کلیدی منصوبہ قرار دیا گیا۔

تعلیم کے شعبے میں بہتری، بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور تعلیمی سہولیات میں اضافے پر بھی زور دیا گیا۔

کمانڈر ایف سی این اے نے واضح کیا کہ دیامر کے امن پسند عوام کے تعاون سے دہشت گردی اور شرپسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ قراقرم ہائی وے کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

جرگے کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیامر کے امن، اتحاد اور ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں