spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

جٹیال مین روڈ سینیٹری سیوریج منصوبہ: پیش رفت اور عوامی سہولت پر اہم اجلاس

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ کی زیرِ صدارت جٹیال مین روڈ اور جٹیال کے مختلف اسٹریٹس میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں متعلقہ ٹھیکیدار، ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے، پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج کے نمائندے، ایس پی ٹریفک کے نمائندے، پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ اور این ایل سی کے نمائندگان نے شرکت کی.

اجلاس کے دوران منصوبے کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے دوران صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، عوام کی آمد و رفت میں درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا. مزید برآں، منصوبے سے متعلق انتظامی اور تکنیکی پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا.

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوامی سہولت اور حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے، باہمی رابطہ مؤثر رکھا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں