spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےو الے تاجروں کے لیئے خنجراب بارڈر سے درآمدی سامان پر ٹیکس سے چھوٹ

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےو الے تاجروں کے لیئے خنجراب بارڈر سے درآمدی سامان پر ٹیکس سے چھوٹ

گلگت بلتستان حکومت کا آن لائن پورٹل بدھ 11فروری 2026 سے فعال کیا جائے گا

گلگت:حکومتِ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں خنجراب بارڈر سے درآمد ہونے والے سامان پر کل 4 ارب روپے تک فیڈرل ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیکس ایگزمپشن سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے آن لائن پورٹل تیار کر لیا گیا، جدید آن لائن پورٹل بدھ 11 فروری سے فعال کیا جائے گا ، جہاں پر سرٹیفیکیٹس کے لیئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ، ۔

یہ اقدام مقامی رہائشیوں کی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور شفافیت کو یقینی بنائے گا، جس سے صرف مستحق ٹریڈرز ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔حکومتِ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے خنجراب بارڈر پر پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے ذریعے مقامی رہائشیوں کی جانب سے درآمد کیے جانے والے سامان پر کل 4 ارب روپے تک کے فیڈرل ٹیکسز سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے ،

مستحق ٹریڈرز اور امپورٹرز کو رجسٹریشن کے بعد متعین چھوٹ کے سلیبز slabsکے مطابق سرٹیفکیٹس جاری کرے گا۔ سرٹیفکیٹس “پہلے آئیں، پہلے پائیں” کے اصول پر، مقررہ جانچ پڑتال اور اہلیت کے تقاضوں کی تکمیل کے بعد جاری ہوں گے۔

یہ اقدام مقامی تجارت کو فروغ دینے، شفافیت برقرار رکھنے اور سہولت کو صرف جائز گلگت بلتستان رہائشیوں تک محدود کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے،

جس سے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی اور خواتین و نوجوانوں کے لیے مختص کوٹہ کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ درخواست صرف ان ٹریڈرز اور امپورٹرز سے قبول کی جائے گی جو گلگت بلتستان کے مستقل رہائشی ہوں، متعلقہ چیمبر آف کامرس سے رجسٹرڈ ہوں، اور SECP سے رجسٹرڈ کمپنی ہوں یا فارم “سی” کے تحت رجسٹرڈ ہوں۔ ہر درخواست کی جانچ ایک خودکار نظام سے ہوگی جو NADRA سے تصدیق، SECP یا فارم “سی” رجسٹریشن کی جانچ، چیمبر آف کامرس رجسٹریشن کی تصدیق، اور بینک اسٹیٹمنٹ کی توثیق کو یقینی بنائے گا۔ اس طرح مستند رہائشیوں کو ہی فائدہ پہنچے گا اور میرٹ پر مبنی شفافیت برقرار رہے گی۔

آن لائن پورٹل فعال ہونے کے بعد رجسٹریشن کے لیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)، SECP یا فارم “سی” رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ضروری دستاویزات سمیت)، گزشتہ ایک سال کی ڈیجیٹل سالانہ بینک اسٹیٹمنٹ، اور بینک منیجر کا تصدیقی خط تیار رکھیں۔ رجسٹریشن اور فیس ادا کرنے کے بعد، سالانہ بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری ہو جائے گا۔

سرٹیفکیٹس کے اجراء کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس میں بڑے پیمانے کا کاروبار کرنے والے افراد، ، چھوٹے پیمانے کا کاروبار کرنے والے افراد ، نوجوان، اور خواتین کو شامل کیا گیا ہے جن کو بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد سرٹیفیکٹس کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔ سرٹیفیکٹس کے اجراء میں اضلاع کی آبادی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ شفافیت اور مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں