گلگت بلتستان میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے دوسرا ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کامیابی سے جاری
پاک فوج کی جانب سے آف سیزن میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے یہ ایک بہترین اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔
ٹورنامنٹ اب کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ لالک جان اسٹیڈیم، زیرو پوائنٹ اسٹیڈیم، اے پی ایس حیات شہید گراؤنڈ اور جی بی اسکاؤٹس اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد میچز سے لطف اندوز ہو رہی ہے
اب سے تمام میچز لالک جان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
آئیں میدانوں میں پہنچ کر اپنے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔


