نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا ہزہائنس پرنس رحیم آغاخان کی پہلی تخت نشینی کے سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام!!
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے 4 فروری کو ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی پہلی تخت نشینی کے سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر کے اسماعیلی برادری بالخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان میں بسنے والی اسماعیلی برادری کو مبارک باد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی امامت کا آغاز اسماعیلی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور یادگار باب ہے، جو روحانی رہنمائی، فکری استحکام، سماجی انصاف اور انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کے عزم کی تجدید کی علامت ہے۔
ان کی قیادت میں نوجوان نسل کو تعلیم، تحقیق، مہارتوں کے فروغ اور مثبت سماجی کردار کی جانب راغب کرے گی۔
امید ہے کہ ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی بصیرت افروز اور مدبرانہ قیادت میں اسماعیلی جماعت مستقبل میں بھی اتحاد، نظم و ضبط، باہمی احترام اور انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھاتی رہے گی اور معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار اد اکرتی رہے گی۔


