نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
گزرتے وقت کے ساتھ پوری دنیا میں جیل اصلاحی مراکز میں تبدیل ہورہی ہیں، جہاں قیدیوں کی عزت نفس، صحت اور فلاح و بہبود کا خصوصی اہتمام رکھا جاتا ہے۔
ہمارے دیرینہ فرائض میں آتا ہے کہ ہم بھی اپنی جیلوں میں اس طرح کا ماحول میسر کریں۔جیلوں کی صفائی کا موثر نظام وضع کیا جائے۔
زیر حراست نابالغ بچوں پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ وہ کسی قسم کی بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔ زیر حراست قیدیوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق الگ کھانا فراہم کیا جائے۔ قیدیوں کی بروقت ہسپتالوں میں علاج و معالجے کو یقینی بنانے کیلئے مروجہ طریقہ کار کے تحت جیل سٹاف اور ضلعی پولیس کے مابین کوآرڈینشن کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گانچھے، ہنزہ اور نگر میں جیل کے قیام کیلئے کنسپٹ پیپرز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیلوں میں جدید جیمرز کی تنصیب کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیئے جائیں گے اور درکار ضروری آسامیوں کی تخلیق کیلئے وفاقی حکومت کو پی سی فور بھجوایا جائے گا۔


