spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بسوں کی خستہ حالی پر کریک ڈاؤن: ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کی ہدایت، عدم تعمیل پر روٹ پرمٹس منسوخ ہوں گے

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ناردن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NATCO) اور دیگر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے بسو ں کی خستہ حالی کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے آج بروز پیر 2 فروری 2026 کو سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی  معظم علی احمد کی سربراہی میں کائنات ٹریولز، ناردن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NATCO)، فیصل موورز اور اسکائی ویز بس سروس کے مالکان اور ان کی ورکشاپ ٹیموں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا،

جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان جناب اظہر حسین اور جناب وسیم عباس بھی موجود تھے۔ سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہدایت دی کہ تمام تکنیکی اور انتظامی مسائل کو ایک ہفتے کے اندر حل کیا جائے،

اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم تمام ورکشاپس کا تفصیلی معائنہ کرے گی اور سات دن کے اندر اپنی رپورٹ سیکریٹری کے دفتر میں جمع کروائے گی، مزید برآں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ کے تمام چیک پوسٹوں کو ہدایت دی گئی کہ ناردن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NATCO) اور دیگر متعلقہ کمپنیوں کی بسوں کا یومیہ جسمانی اور تکنیکی معائنہ یقینی بنایا جائے۔

سیکریٹری نے واضح کیا کہ کسی بھی کمپنی کی ہدایات کی غفلت یا عدم تعمیل کی صورت میں اس کے تمام روٹ پرمٹس بلا امتیاز منسوخ کیے جائیں گے، عوام، مسافروں اور مال و اسباب کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سخت اقدامات نافذ ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں