دوسرا ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹ بال چیمپئن شپ 2026 کا شاندار افتتاح-
پہلے ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹ بال چیمپین شپ کی شاندار کامیابی کے بعد، دوسرے ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹ بال چیمپین شپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب گلگت لالک جان اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یا رمحمد اور کمانڈر ایف سی این اے نے شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف حکومتی، سماجی اور عسکری شخصیات بھی موجود تھیں، جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے
تقریب کا بھرپور لطف اٹھایا۔
اس ایونٹ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور ڈیپارٹمنٹس سےکل17 ٹیمیں شرکت کریں گی، جو شائقین کے لیے دلچسپ اور پرجوش میچز پیش کریں گی۔
افتتاحی تقریب کے شرکاء اور شائقین نے کہا کہ جس طرح پاک آرمی نے اس خطے میں فٹبال جیسے انٹرنیشنل کھیل کو فروغ دینے اور ٹیلنٹ کو ابھارا، اسی طرح فٹبال کے فروغ اور نوجوانوں کے مواقع بڑھانے میں بھی پاک فوج کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
یہ ایونٹ نہ صرف عوام اور فٹبال شائقین کے لیے تفریح کا باعث ہوگا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں سامنے لانے اور کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی ہے۔


