spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی گاڑیوں کے لیے شتیال میں کانوائے سسٹم ختم

راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی گاڑیوں کے لیے شتیال میں کانوائے سسٹم ختم

داسو: راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی گاڑیوں کے لیے شتیال کے مقام پر نافذ کانوائے سسٹم کو ختم کر دیا گیا ہے۔

داسو پولیس ذرائع کے مطابق اب راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی گاڑیاں شتیال کے مقام سے بغیر کانوائے کے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو سکیں گی۔ کانوائے سسٹم کے خاتمے سے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور طویل انتظار سے نجات ملے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ کانوائے سسٹم کے باعث مسافروں کو شتیال میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، جس کے خاتمے کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں