شگر: لمسہ پڑی کے مقام پر برفباری کے باعث سڑک پھسلن ہونے کی وجہ سے ایک وِٹز (Vitz) گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔
اس افسوسناک و دلخراش حادثہ کی نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد جانبحق ہو گئے۔ ڈی پی او شگر وزیر نیک عالم خود موقع پر موجود ہیں، ایس ڈی پی او شگر و ایس ایچ او تھانہ سٹی شگر پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر ریسکیو اور قانونی کارروائی کے تمام اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔
ضلعی پولیس شگر جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


