لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے، کپتان سلمان علی آغا نے 40 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 23 اور شاداب خان نے 28 رنز بنائے
۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون 35 جبکہ میتھیو شارٹ نے 27 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق نے دو جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ژیویر بارٹلیٹ، میتھیو کھونیمن، شان ایبٹ اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


