spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آغا خان پنجم کا گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے ہمدردی و دعائیہ پیغام

آغا خان پنجم کا گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے ہمدردی و دعائیہ پیغام

زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق فرد کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا

متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور صبر و حوصلے کی تلقین

اسماعیلی کونسل و امامتی اداروں کو فوری امدادی اقدامات کی ہدایت

کراچی:اسماعیلی مسلمانوں کے پچاس ویں امام،ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان (پنجم) نے 19 جنوری کو گلگت بلتستان کی وادی چپورسن اور ضلع غذر میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے گہری ہمدردی اور خصوصی دعائیہ پیغام بھیجا ہے۔

آپ نے زلزلے میں زخمی ہونے والے تمام مریدوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا فرمائی ہے،

جبکہ ضلع غذر میں جاں بحق ہونے والے شخص کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے بھی خصوصی دعا کی ہے۔ ہز ہائنس نے تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہمت اور صبر سے کام لینے کی تلقین فرمائی ہے۔

اس کے ساتھ ہی آپ نے اسماعیلی کونسل اور امامتی اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے فوری و موثر اقدامات کیے جائیں اور ان تمام تر سرگرمیوں کی رپورٹ باقاعدگی سے انہیں پیش کی جائے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں