spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: کیماڑی پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم اصغر علی ولد احمد نواز کو تکنیکی بنیاد پر ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے دادو ناؤ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، ملزم کیخلاف سال 2025 میں تھانہ بلدیہ میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں وہ گزشتہ 10 ماہ سے مفرور تھا۔

دیگر نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں