ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (PNAC) نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ آئی ایس او / آئی ای سی 17025 اسٹینڈرڈ کے تحت پری اسیسمنٹ کے لیے ڈِرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے لیبارٹری کے تمام ٹیکنیکل سیکشنز اور کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈِرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز گلگت بلتستان کی جانب سے ٹیسٹنگ سروسز کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔
لیبارٹری انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات میں سیکرٹری ہیلتھ آصف اللہ خان کی شروع دن سے مسلسل اور بھرپور معاونت شامل رہی ہے، جس کے باعث لیبارٹری کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ کے اس تعاون کی بدولت ڈِرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز گلگت بلتستان خطے کی پہلی لیبارٹری ہوگی جو ڈرگ، واٹر اور فوڈ ٹیسٹنگ کے شعبے میں آئی ایس او / آئی ای سی 17025 کا اہم بین الاقوامی معیار حاصل کرے گی۔
یاد رہے کہ اس وقت پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے علاوہ گلگت بلتستان واحد خطہ ہوگا جہاں یہ اسٹینڈرڈ حاصل کیا جائے گا، جو صحتِ عامہ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا.


