کھرمنگ
شدید برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج پینے کے پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
کھرمنگ کے سرحدی اور محاذ ایریا دنسر تھنگ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوچکا
ہے علاقے میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین صورت اختیار کرچکا ہے
اہلِ علاقہ کے مطابق پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے خواتین سمیت مقامی افراد کو چار کلو میٹر دور دشوار گزار پہاڑی اور پھسلن بھرے راستوں سے پانی لانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
برفباری کے باعث بچھائی گئی واٹر پائپ لائن میں برف جم جانے سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوچکی ہے تاہم متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھرمنگ انتظامیہ اور واٹر سپلائی کے ذمہ دار اداروں کو بروقت آگاہ کرنے کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی جو متعلقہ محکموں کی سنگین غفلت کا ثبوت ہے۔
دشوار راستوں اور شدید سردی کے باعث کسی بھی وقت کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا خدشہ موجود ہے حکام۔بالا فوری نوٹس لے


