spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کھرمنگ کے گاؤں طورغون بٹوم پی تھنگ میں غربت سے تنگ شخص کی مبینہ خودکشی

کھرمنگ
کھرمنگ کے دورافتادہ گاؤں طورغون بٹوم پی تھنگ میں ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت پچاس سالہ عقیل کے نام سے
ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی طویل عرصے سے شدید غربت و تنگدستی کا شکار تھا جبکہ وہ معدے کے عارضے میں بھی مبتلا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عقیل نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ مزید حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں