گلگت۔
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور اہم پیشہ ہے جو معاشرے میں شعور اور عوامی مسائل اجاگر کرنے سمیت جمہوری اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق پر مبنی، غیر جانبدار اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں۔گلگت پریس کلب اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے نگران وزیر اعلیٰ کو صحافیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل اور جائز مطالبات کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔


