spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی، مچل مارش

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی۔

آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

آسٹریلیا کے کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہورہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہوگی، پاکستان کی فاسٹ بالرز کی بڑی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین بولر ہیں اور ہمارے لئے چیلنج ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے زیادہ گرم کپڑے نہیں رکھے، اندازہ نہیں تھا کہ یہاں موسم ٹھنڈا ہوگا۔

مچل مارش نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاری کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے، کچھ کھلاڑی ہمارے ساتھ اس سیریز کیلئے نہیں آئے لیکن امید ہے وہ ہمیں سری لنکا میں جوائن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم لمبے عرصے سے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، ہم بابر اعظم کی بطور کھلاڑی عزت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے فیصلہ کل کریں گے۔

مچل مارش نے کہا کہ ان کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، اہم سیریز کیلئے بہت پرجوش ہیں، ہم اسپنرز کے خلاف کنڈیشن کو دیکھ کر اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جہاں کنڈیشن ملتی ہے وہاں دو سو سے زیادہ اسکور بھی کیا ہے لیکن جہاں کنڈیشن ایسی بیٹنگ نہیں ملی وہاں بڑا اسکور کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کبھی پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے متعلق سوال نہ ہو، بابر اعظم بی بی ایل میں بھی اچھا کھیل کر آئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بڑی چھوٹی ٹیم نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، سیریز میں اپنی رہ جانے والی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، ہم سب کو اپنے رولز پتا ہیں کہ ہم نے کنڈیشن کے مطابق کیسے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کو ہم سے کافی امیدیں ہوتی ہیں اور ہمارے فینز کافی جذباتی ہیں، اگر ہم پرفارم کرتے ہیں تو پیار بھی دیتے ہیں لیکن جب پرفارم نہیں کرپاتے تو ناراض بھی ہوتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر ہم پرفارم نہیں کریں گے تو ان کا غصہ جائز ہے، عثمان طارق ورلڈکپ میں ہمارے لئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں