spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مرحوم سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے 10.52 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

حکومتِ گلگت بلتستان کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2025-26 کے دوران مرحوم سرکاری ملازمین کے قانونی ورثاء کو پلاٹ کے بدلے نقد رقم (Cash in Lieu of Plot) کی ادائیگی کے لیے 10 کروڑ 52 لاکھ روپے کی فنی ضمنی گرانٹ منظور کر لی ہے۔

یہ منظوری وزیراعلیٰ اسسٹنس پیکیج کے تحت دی گئی ہے جس کے ذریعے محکمہ صحت، ہوم اینڈ پریزنز Home & Prisions اور LG & RD ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ملازمین کے ورثاء کو تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کی جائے گی۔

یہ اقدام حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ تعاون اور فلاحی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ امید ہے کہ مستحق ورثاء کو بروقت اور شفاف طریقے سے واجبات ادا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں