spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چلاس:بونر داس سول ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ، 250 مریضوں کو طبی امداد۔

چلاس:بونر داس سول ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ، 250 مریضوں کو طبی امداد۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان اور آغا خان رولر سپورٹ پروگرام، دیامر ریجن کی جانب سے بونر داس سول ڈسپنسری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 250 مریضوں میں مرد، خواتین، بچے اور ضعیف العمر افراد شامل تھے۔ کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

ڈی ایچ او دیامر، صلاح الدین، نے کیمپ کے دوران کہا کہ یہ میڈیکل کیمپ علاقے کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات تک رسائی میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی کمیونٹی میں صحت کے شعور کو فروغ دینے، بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

صلاح الدین نے مزید کہا کہ اداروں کا یہ اقدام دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں کے عوام کے لیے انتہائی مفید ہے اور حکومت اور سماجی اداروں کو چاہیے کہ وہ صحت کی سہولیات کے فروغ کے لیے مسلسل تعاون جاری رکھیں۔

اہلِ علاقہ نے دونوں اداروں کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرامز عوامی فلاح اور صحت کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں، اور اس سے دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری طبی خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں