spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی فاتح پولو ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے گلگت بلتستان کی فاتح پولو ٹیم جس نے چترال پولو ٹیم کو شکست دے کر خیبر پولو ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ان کے اعزاز میں نہایت سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے ٹیم کو اس کی نمایاں فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور مثالی ٹیم ورک کو سراہا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے یہ باوقار اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے پولو کھیل کے فروغ، کھلاڑیوں کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ تربیت میں پاک فوج اور ایف اسی این اے کے کردار کو بھی سراہا۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں نگران وزیر اعلیٰ نے ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی محنت اور شاندار کارکردگی کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف پولو ٹورنامنٹ اور شندور پولو ٹورنامنٹ میں بھی گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

نگران حکومت پولو کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات دور کرنے اور پولو گراؤنڈز کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

شندور پولو ٹورنامنٹ میں برابری کی بنیاد پر شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بروقت خیبرپختونخواہ حکومت سے رابطہ کرکے حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ بین الاقوامی سطح پر شہرت کا حامل اس پولو ٹورنامنٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جاسکے۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے پولو ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے کا چیک اور سونیئرز دیئے۔نگران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نگران صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں