غذر: پہلی خاتون ڈی ایس پی کا اعزاز عید نما کو حاصل
غذر کی پولیس فورس میں ایک تاریخی سنگ میل طے کرتے ہوئے عید نما کو ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) مقرر کیا گیا ہے۔
عید نما گاؤں بابر کی رہائشی ہیں اور پولیس فورس میں پہلے اے ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
علاقائی پولیس حکام اور شہریوں نے عید نما کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


