spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وفاقی وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ سے صوبائی وزیر غلام عباس کی ملاقات، گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ اور آئی ٹی مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد() وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ امور خاص طور پر گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے علاقے میں عوام کو درپیش انٹر نیٹ کے ایشوز سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی درخواست کی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے صوبائی وزیر غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

گلگت بلتستان بہت ہی خوبصورت خطہ ہے یہاں کے عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے خاص کر انٹر نیٹ کے حوالے سے وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات فوری دور کی جائیں گی

تاکہ یہاں کی خوبصورتی کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا میں اجاگر کیا جاسکے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اس علاقے کی جانب سے لایا جاسکے اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ آئی ٹی کی دنیا میں جب تک آگے بڑھا نہیں جائے گا تب تک علاقے کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہوگی گلگت بلتستان کے عوام کو ہمارا پیغام پہنچائیں گے کہ ہم اس خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے جن علاقوں میں انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے

وہاں انٹر نیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی تاکہ گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کو رابطہ کاری میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے دریں اثناء صوبائی وزیر غلام عباس نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ سے کہاکہ

گلگت بلتستان زمین پر جنت کا ایک ٹکرا ہے اس علاقے میں انٹر نیٹ کا نظام بہتر ہوا تو علاقے کے لوگوں کے علاؤہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی بڑا فائدہ ہوگا اور اس علاقے کی سیاحت بہت ترقی کرے گی علاقے کی ترقی سیاحت کی ترقی سے منسلک ہے

بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں آج بھی انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے جن علاقوں میں یہ سہولت موجود ہے وہاں رفتار بہت سست ہے لہذا اس نظام کو موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے وفاقی وزیر نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا ہے

کہ وہ اس سلسلے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی اور گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں