spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی اجلاس ،زلزلہ متاثرین کی امداد، امن و امان، بجلی اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے; سیکیورٹی اداروں کا باہمی تعاون پر زور

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم، جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ہوم منسٹر، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں ۔

* دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان،  توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

• اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی اور تعمیراتی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں خطےکی تمام زیر تعمیر شاہراہوں کی تکمیل پر جامع گفتگو ہوئی۔

• نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کے کام کریں اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

• اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن وامان کی بحالی کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

• اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے خیبر پولو ٹورنامنٹ میں کامیاب GB پولو ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر 10 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں