spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چپورسن زلزلہ متاثرین کی مدد ,پاک فوج کی جانب سے گرم کپڑے، کمبل، راشن اور طبی امداد کی فراہمی؛ اہلِ علاقہ نے پاک فوج کے بروقت ریلیف پر شکریہ ادا کیا۔

گلگت بلتستان: پاک چین سرحد سے متصل دور افتادہ گاؤں چپورسن میں زلزلہ متاثرین کے لیے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

19 جنوری کو چپورسن ہنزہ میں آنے والے زلزلے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی خاندان متاثر ہوئے۔

سرد موسمی حالات کی وجہ سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار تھے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور متاثرین کو گرم کپڑے، کمبل، راشن اور ضروری سامان فراہم کیا۔

اس کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی موقع پر روانہ کی گئیں، جن میں شامل ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت دوائیاں بھی فراہم کیں۔

ریلیف کی فراہمی پر متاثرہ خاندانوں اور اہل علاقہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ ساتھ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں