spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف

پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا، جبکہ 120 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی متعارف کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے سسٹین ایبل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو میں خطاب کے دوران کیا، جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری پاکستان کے ویزے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اب کسی سفارت خانوں کے دورے کی ضرورت نہیں، یہ عمل نہ صرف تیز اور آسان ہے بلکہ شفافیت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی اور غیر ملکی زائرین کے لیے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونا آسان بنائیں گی۔

یہ آن لائن ویزا پروگرام پاکستان کے وسیع اقتصادی اور سیاحتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروبار میں آسانی شامل ہیں۔ وزیر نے کہا کہ سیاحت ملازمتیں پیدا کرنے، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور جی ڈی پی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اور جغرافیائی تنوع اسے سیاحوں کے لیے منفرد بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سیکیورٹی اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو ایڈونچر، ہیریٹیج اور ایکو ٹورزم کے شعبوں میں راغب کرے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں