spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیکس میں کمی ہو گئی

اسلام آباد: حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں کمی کر دی۔ جس کے نتیجے میں مہنگے موبائل فونز بالخصوص آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں واضح کمی آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس کا تعین کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اور چونکہ حکومت نے استعمال شدہ فونز کی کسٹمز ویلیو کم کی ہے۔ اس لیے موبائل فون رجسٹریشن کی مجموعی لاگت بھی کم ہو گئی ہے۔

نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیوز کے تحت پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کی صورت میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی صورت میں یہ ٹیکس 70 ہزار روپے ہو گا۔

یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے۔ کیونکہ اس سے قبل ان ماڈلز پر پی ٹی اے ٹیکس کہیں زیادہ وصول کیا جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے صارفین طویل عرصے سے مشکلات کا شکار تھے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف عام صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ بلکہ مقامی موبائل مارکیٹ میں خرید و فروخت میں بھی تیزی آئے گی۔ قانونی طریقے سے موبائل فون رجسٹر کروانے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ اور اسمگل شدہ یا غیر رجسٹرڈ فونز کے استعمال میں کمی آنے کا امکان ہے۔

حکومتی اقدام کے بعد پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں عالمی منڈی کے زیادہ قریب آ گئی ہیں۔ جسے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں