یونیورسٹی آف لاہور میں زیرِ تعلیم گوجال کے طلبہ چیپورسن زلزلہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں شریک
لاہور:یونیورسٹی آف لاہور میں زیرِ تعلیم گوجال سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے چیپورسن میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی تیاری کے عمل میں حصہ لیا۔
یہ امدادی سامان یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے UOL Relief Initiative کے تحت فراہم کیا گیا، جس میں متاثرین کے لیے ضروری اشیاء شامل ہیں۔ طلبہ کی یہ سرگرمیاں یونیورسٹی کی سطح پر جاری امدادی کوششوں کا حصہ ہیں۔


