spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاو: خیبر پختونخوا کے تاریخی ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس دریافت سے ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں بارگزئی ایکس 01 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نشپا ایکسپلوریشن لائنسس کے تحت او جی ڈی سی ایل کے 65 فیصد، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 5 فیصد کے شیئرز ہیں۔ مشترکہ منصوبے میں سمنا سوک اور شنواری فارمیشنز میں تیل اور گیس دریافت ہوئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران کنویں سے روزانہ حاصل ہونے والے تیل کا تخمینہ 3 ہزار100 بیرل جبکہ گیس کا 8.15 ملین مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔ 30 دسمبر 2024 کو کھودے جانے والے کنویں کو کنگریالی فارمیشن تک 5 ہزار 170 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ہے۔

اس سے قبل کنگریالی اور دتہ فارمیشنز میں بھی تیل اور گیس کی دریافت ہوچکی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک کی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ اور کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی توانائی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں