spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹرمپ ڈائنوسار ، یورپ متحد رہے ورنہ یہ نگل جائے گا ، گورنر کیلیفورنیا

گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزم نے صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ جو کر رہے یہ جنگل کا قانون ہے ، ٹرمپ ڈائنو سار کی طرح ہے ، یہ سفارتکاری نہیں، سراسر حماقت ہے۔

گیون نیوزم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مکمل طور پر بے لگام ہو چکے ہیں ، ٹرمپ کا ڈٹ کا مقابلہ کریں ورنہ یہ آپ کو نگل جائے گا ، یورپ کو متحد اور مضبوطی سے کھڑا ہونا ہو گا۔

واضح رہے امریکی صدر نے یورپی ممالک پر بھی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے جواب میں کئی یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ٹیرف ناقابل قبول ہے اگر ٹرمپ تجارتی جنگ چاہتے ہیں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں