spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پولیس اہلکار کا شرمناک فعل، ’بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت وصول کر لی ، ویڈیو وائرل

لاہور پولیس اہلکار کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اہلکار رشوت لیتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہوئے رشوت وصول کر رہا ہے۔

واقعہ تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اہلکار عبدالرحمن نے رنگ روڈ پر شہری کو روک کر رشوت طلب کی، شہری نے ایک ہزار روپے دینے کی کوشش کی، لیکن اہلکار نے مزید 500 روپے کا تقاضا کیا۔

اہلکار نےبسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالے اور شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا جس پر اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ایک اہلکار کا غلط فعل پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، ایسے اہلکاروں کی لاہور پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں