spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بی آئی ایس پی گلگت بلتستان میں آن لائن ای۔کچہری کا انعقاد، کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات

بی آئی ایس پی گلگت بلتستان میں آن لائن ای۔کچہری کا انعقاد، کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات

وزیرِاعظم پاکستان اور صدرِ مملکت کی ہدایات کی روشنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) مستحقین کو سہولت فراہم کرنے اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

اسی تسلسل میں بی آئی ایس پی گلگت بلتستان کے معزز ڈائریکٹر جنرل کی زیرِ صدارت ایک آن لائن ای۔کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مستحقین کے مسائل کے فوری اور براہِ راست حل کو یقینی بنانا تھا۔

ای۔کچہری کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے مستحقین سے براہِ راست آن لائن کالز کے ذریعے گفتگو کی، ان کے مسائل، سوالات اور شکایات خود سنیں اور موقع پر رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر انہوں نے بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی، بالخصوص ڈیجیٹل والٹس کے تعارف اور ان کے فوائد سے آگاہ کیا، جو مالی معاونت کی شفاف، محفوظ اور بروقت ترسیل کے ساتھ ساتھ کیش لیس اکانومی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید برآں، ڈائریکٹر جنرل نے ادائیگیوں کے اجرا اور ان کے طریقۂ کار کے بارے میں بھی مستحقین کو تفصیل سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ ادائیگیوں کے عمل کو آسان، شفاف اور بروقت بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مستحقین کو ہدایت کی کہ ادائیگی کے وقت اپنی رجسٹرڈ سمز لازمی ہمراہ لائیں تاکہ سم کارڈز کی بروقت تصدیق اور ایکٹیویشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید مستحقین کو ڈیجیٹل والٹس کے استعمال، ادائیگی کے طریقۂ کار، اہلیت کے معیار اور شکایات کے مؤثر ازالہ نظام سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔

یہ آن لائن ای۔کچہری شفافیت، آگاہی اور براہِ راست رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی، جس سے گلگت بلتستان بھر میں بی آئی ایس پی اور مستحقین کے درمیان اعتماد کو مزید تقویت ملی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں