spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر

پاکستان نے رواں سال 2026 میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 8 لاکھ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز کے مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جامع اصلاحات جاری ہیں۔

خلیج ٹائمزنے حکومت پاکستان کے ان اقدامات کو معیشت کی بہتری کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا،خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان رواں برس یو اے ای اور دیگر ممالک میں 800,000 ملازمتوں کےحصول کاارادہ رکھتا ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں 60,000 کااضافہ کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر برائےاوورسیزپاکستانی چوہدری سالک حسین کے مطابق ملک کی افرادی قوت کی برآمد 2025 میں740,000 تھی،2026 میں افرادی قوت 800,000 تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں بہتری کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ برس تقریبا 40 ارب ڈالر پاکستان بجھوائے۔

گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی نے بھی صحت اور زراعت کے شعبوں میں 10,500 ملازمتیں پاکستان کو فراہم کیں،بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہنر مندی کے فروغ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی حثییت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں