spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سید عادل شاہ کا جگلوٹ سئی اسٹیڈیم کا دورہ، کرکٹ گراؤنڈ کی جلد بحالی کے احکامات

جگلوٹ سئی کرکٹ اسپورٹس کمیٹی اور مقامی کمیونٹی کی دعوت پر وزیرِ امورِ نوجوانان، کھیل اور ثقافت سید عادل شاہ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ساجد میر سی ای او لیپرڈ میڈیا اور عمران میر کی شرکت ۔

اس موقع پر وزیرِ امورِ نوجوانان نے جگلوٹ سئ اسٹیڈیم کے زیرِ التوا (سِک) منصوبے کا معائنہ کیا اور کرکٹ گراؤنڈ کی جلد بحالی کے احکامات جاری کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عادل شاہ نے بین المذاہب ہم آہنگی، نوجوانوں کے مثبت کردار اور کھیلوں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور معاشرے میں اتحاد کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

تقریب میں موجود نوجوانوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے وزیرِ امورِ نوجوانان کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور کھیلوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں