spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گاڑیوں کی بیٹریاں کتنے برس تک کار آمد رہتی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

دنیا بھر میں اب لوگوں کی بڑی تعداد فیول سے چلنے والی گاڑیوں کو چھوڑ کر برقی گاڑیوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے اور اسی کے ساتھ ہی ان گاڑیوں کے حوالے سے سوالات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، خاص طور پر ان کی بیٹری کی عمر کے بارے میں، تاہم ایک حالیہ مطالعہ کے مطابق، برقی گاڑیوں کی بیٹری کم از کم 13 سال تک چل سکتی ہیں۔

کینیڈا کی کمپنی  جیو ٹیب، جو لاجسٹک کمپنیوں، حکومتی اداروں اور اسمارٹ شہروں کے لیے فلیٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر تیار کرتی ہے، نے 21 مختلف ماڈلز اور برانڈز کی 22,700 سے زائد برقی گاڑیوں کے بیٹری ہیلتھ ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

2025  کے مطالعہ میں بتایا گیا کہ بیٹری کی اوسط سالانہ ہیلتھ میں کمی 2.3 فیصد ہے، جو کہ اتنی زیادہ نہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کی عمر کم از کم 13 سال یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اگر آپ ایک برقی گاڑی کو 12 سال سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، تو اس کی بیٹری میں تقریباً 75 فیصد صلاحیت باقی رہ سکتی ہے۔ یہ خاص طور پر اس لیے اچھی خبر ہے کہ 2024 کے مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکہ میں لوگ گاڑیوں کو اوسطاً 8 سال تک استعمال کرتے ہیں۔

یہ مطالعہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ برقی گاڑیاں صرف دو سال میں اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا شروع کر دیتی ہیں، جو انہیں ماحول کے لحاظ سے گیس سے چلنے والی گاڑیوں سے بہتر انتخاب بناتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں