spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اقرارالحسن کی شادی کو 20 برس مکمل، تقریب کی تصاویر وائرل

معروف پاکستانی ٹی وی ہوسٹ اور کرائم رپورٹر اقرار الحسن سید اور ان کی اہلیہ قرۃ العین اقرار نے اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اقرار الحسن کو تحقیقاتی پروگرام سرِ عام کے ذریعے شہرت ملی، جبکہ وہ رمضان ٹرانسمیشن شانِ رمضان اور دیگر طویل نشریات کی وجہ سے بھی خاصے مقبول رہے ہیں۔ اقرار الحسن کی شادی قرۃالعین اقرار سے آج سے بیس برس قبل ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹا پہلاج الحسن بھی ہے۔

بعد ازاں اقرار الحسن نے فرح یوسف اور عروسہ خان سے بھی شادیاں کیں، تاہم ان کے مطابق تینوں بیویوں کے درمیان خوشگوار تعلق ہے، جس کی جھلک مختلف مواقع پر سامنے آتی رہی ہے۔ اقرار الحسن کی یہی خاندانی ترتیب اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بھی بنتی رہتی ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کی سیاست میں شمولیت پر بھی مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

شادی کی بیسویں سالگرہ کی تقریب میں اقرار الحسن کی دیگر دونوں اہلیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع کی تصاویر قرۃ العین اقرار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اقرار الحسن کے ساتھ گزارے گئے یہ بیس برس ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت سال رہے ہیں۔

تقریب کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے بھی آنا شروع ہوگئے۔ کئی مداحوں نے تصاویر کو پسند کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے اقرار الحسن کی خاندانی صورتحال پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ایک تصویر میں پوری پارٹی کے پانچ ووٹرز‘‘، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’ایک اداس مگر بڑی فیملی‘‘۔ اس کے برعکس کئی صارفین نے قرۃالعین اقرار کے حوصلے اور برداشت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں