spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت۔ نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے تھانوں کا اچانک دورہ کیا، سیکیورٹی، ناکہ بندی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایات دیں

گلگت۔ نگران وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے گلگت شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانوں کے انتظامی امور، سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی رینج مرزا حسن بھی موجود تھے۔

مزید برآں وزیرِ داخلہ ساجد علی بیگ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ناکہ بندی غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے رات کے اوقات میں اسنوکر کلبز میں کم عمر لڑکوں کی موجودگی اور معاشرتی برائیوں خصوصاً فحاشی اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو ہر قسم کی برائی سے پاک رکھنے کے لیے پولیس کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرے گی.

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں