spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

جیکو جے 5 انتہائی کم قیمت میں پاکستان میں متعارف کروا دی گئی

جیکو (Jaecoo) نے پاکستان میں اپنی سب سے کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی جے5 (J5) متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے۔ نشاط گروپ کی معاونت سے لانچ کی جانے والی جے5 میں پریمیم انٹیریئر، بہتر فیول ایوریج اور جدید سیفٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

جیکو جے5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ (HEV) گاڑی ہے، جس میں 1.5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کو 1.83 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو سپر ہائبرڈ سسٹم (SHS) قرار دیتی ہے، جسے جیکو کی پیرنٹ کمپنی چیری (Chery) نے تیار کیا ہے۔

قیمت

جیکو جے5 کو پاکستان کی سب سے کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے:

کمفرٹ ویریئنٹ: 66 لاکھ 99 ہزار روپے

پریمیم ویریئنٹ: 76 لاکھ 99 ہزار روپے

یہ تعارفی قیمتیں 10 مارچ 2026 تک مؤثر رہیں گی۔ فنانسنگ کی سہولت MCB Car4U (3 سال تک) اور Fleet4U (7 سال تک) کے ذریعے دستیاب ہے، جس میں ماہانہ اقساط تقریباً 1 لاکھ 6 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہیں۔

کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں ایس یو ویز کی قیمتیں خاصی بڑھ چکی ہیں، ایسے میں جے5 کو ویلیو فار منی ہائبرڈ ایس یو وی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایکسٹیریئر ڈیزائن

جیکو جے5 کا فرنٹ ڈیزائن رینج روور ایووک سے خاصی مشابہت رکھتا ہے۔ اس میں واٹر فال اسٹائل فرنٹ گرِل، فل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس (پریمیم ویریئنٹ)، 18 انچ الائے وہیلز اور روف ریلز، کنسیلڈ ڈور ہینڈلز، ایل ای ڈی ٹیل لیمپس اور جدید بمپر دیئے گئے ہیں ۔بولڈ گرِل اور مضبوط ڈیزائن گاڑی کو سڑک پر نمایاں حیثیت دیتا ہے۔

انٹیریئر اور کیبن

جے5 کا کیبن ڈوئل ٹون گرے کلر اسکیم، سافٹ ٹچ میٹیریل اور کاربن فائبر اسٹائل ٹرم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ 36 رنگوں کی ایمبینٹ لائٹنگ اور رینج روور سے متاثر سینٹر کنسول کیبن کو کشادہ اور جدید بناتے ہیں۔

انفوٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی

گاڑی میں 13.2 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے، جس کے ذریعے ڈرائیونگ موڈز، ہائبرڈ انرجی یوز اور دیگر سیٹنگز کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔

سیفٹی فیچرز

جیکو جے5 میں  6 ایئر بیگز، 540 ڈگری کیمرا سسٹم (ٹرانسپیرنٹ چیسیس ویو کے ساتھ)، فرنٹ کولژن وارننگ اور آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، ایڈاپٹو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ اور لین کیپ اسسٹ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ اور ریئر کراس ٹریفک الرٹ شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں