spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

‏ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت مختلف مدارس اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کی تح ریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں خدمات پرانہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا زیرِ بحث رہا۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور مقاصد پر تفصیلی آگاہی کو سراہا۔

شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا لٹریسی منفی پروپیگنڈا اور دشمن کے بیانیہ سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

شرکاء نے ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

نشست کے دوران مدارس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا سر فخر سے بلند رکھا ہے۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں