spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

افواج پاکستان میں “ملٹی ڈومین آپریشنز” جنگی محاذ پر کامیابی کی ضمانت

افواج پاکستان میں “ملٹی ڈومین آپریشنز” جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت ہےافواج پاکستان  بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ  “ملٹی ڈومین آپریشنز” کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔

ملٹی ڈومین آپریشنز میں فضائی، زمینی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز  کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت دشمن کے خلاف مربوط انداز  میں استعمال کیا جاتا ہے فضائی برتری، کثیر المقاصد ڈرونز  اور دور مار کرنے والے ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت نا ممکن بنا دی جاتی ہے۔

تباہ کن بمباری اور سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے  دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت مفلوج کر دی جاتی ہےپاکستان میں بنائے گئے ہتھیاروں اور جدید ڈرونز دوست ممالک سے خریدے گئے ہتھیاروں کے ساتھ مربوط انداز میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ مشترکہ جنگ کا بہترین نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت کے ساتھ دشمن کے دفاع کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے۔

افواج پاکستان کی یہ مشقیں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں یہ مشقیں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف سروسز کے باہمی اشتراک کو نمایاں کرتی ہیں، جو ملٹی ڈومین آپریشنز کی پہچان ہے۔

یہ جنگی مشقیں  اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افواج پاکستان جدید جنگی تقاضوں کے مطابق”ملٹی ڈومین آپریشنز ” کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں