spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دے دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سلسلے میں زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 210 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم 46 اعشاریہ 5 اوورز میں 210 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 211 رنز کا ہدف ملا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نمایاں رہے جنہوں نے 66 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو قابلِ قدر اسکور تک پہنچایا۔ دیگر کھلاڑی پاکستانی بولرزکے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے، پاکستان کی بولنگ لائن نے مجموعی طور پر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اورمومن قمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بولرز نے درمیانی اوورزمیں دباؤ برقراررکھا جس کی بدولت انگلینڈ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

میچ کے بعد لیگ اسپنراحمد حسین نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہے اورسادہ حکمتِ عملی کے تحت ڈاٹ بالز کرانے پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام فیلڈرزاچھے ہیں اور رن آؤٹ کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ رہتا ہے اور کہا کہ انہیں موسیقی سے لگاؤ ہے اور روم میٹ کے کہنے پر گانا بھی گاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں