spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شہباز شریف نے ’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا کردیا

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’’ وزیراعظم صحت کارڈ ‘‘ کا اجرا کردیا۔

یہ اجرا انہوں نے اسلام آباد میں دوران تقریب کیا۔

اجرا کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے صحت کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے، اس کارڈ کو متعارف کرانے پر میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ طبقہ اپنے اور بچوں کے لیے مہنگا ترین علاج کراسکتا ہے مگر عام آدمی جو بڑے مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اگر وہ بیمار ہوجائے تو وہ بغیر علاج ہی اس دنیا سے چلاجاتا ہے، صحت اور علاج کا حق ہر پاکستانی کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت اور ان کی ٹیم تھرڈ پارٹی کے ذریعے علاج کی سہولیات پیش کرے گی اور چیک اینڈ بیلنس رکھے گی۔

صحت ہوگی تو ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں